باغی ٹی وی ، ٹھٹھہ( راجہ قریشی) سول اسپتال مکلی،ڈائیلسز سسٹم ناکارہ ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،مریضوں کا قومی شاہراہ پراحتجاج اور دھرنا
تفصیل کے مطابق سول اسپتال مکلی ٹھٹھہ کا ڈائیلسز سسٹم ناکارہ درجنوں مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا مریضوں کا سخت احتجاج ،مین قومی شاہراہ پر دھرنا، وارڈ میں نہ ادویات ہیں نہ کوئی سامان موجود ہے گردوں کی صفائی کا وارڈ صرف نام کا ہے مریضوں کی صحافیوں سے گفتگو
سول اسپتال مکلی کے گردوں کی صفائی کے وارڈ میں سامان اور ادویات کی قلت کے خلاف درجنوں گردے کے مریضوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین قومی شاہراہ مکلی پر دھرنا دیا جسکی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی اس موقع پر ساکرو جھمپیر چھتو چند اور دیگر علاقوں سے آئیے ہوئے گردے کے مریضوں یوسف شورو ، سارہ خاتون اور دیگر نے کہا کہ ڈائیلسز وارڈ میں نہ ہی ادویات ہیں نہ ہی گردے کی صفائی کے لئے کوئی سامان موجود ہے ہمیں آج گردوں کی صفائی کے لیے ٹائم دیا گیا تھا مگر وارڈ میں کچھ نہیں ہے ہم نے پانی تک نہیں پیا ہے تاکہ گردوں کی صفائی وغیرہ کا کوئی بندوست ہو انہوں نے کہا کہ اگر ہم میں سے کسی کی ہلاکت ہوئی تو پوری زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی

Shares: