ٹھٹھہ :دو گروپوں میں تصادم 10 سے زائد زخمی

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)دو گروپوں میں تصادم 10 سے زائد زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ بائی پاس پر گندرا برادری کے دو گروپوں میں تصادم اس کے نتیجے میں دس سے زیادہ افراد زخمی ہوگۓ ، جن کو علاج کے لۓ سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا زخمیوں میں غلام گندرو،مصطفیٰ گندرو، عثمان گندرو سمیت دیگر شامل ہیں لڑائی کے دوران 15 پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس کے نہ پہنچنے کی وجہ سے لڑائی اور کشیدگی میں‌اضافہ ہوگیا .دونوں گرپوں کی طرف سے ٹھٹھہ تھانہ میں الگ الگ کیس داخل کراۓ گئے ہیں ،لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی اس وجہ سے پھر لڑائی کا اندیشہ ہےدوسری طرف گندرا برادری کے ایک گروپ نے احتجاجاََِ ٹھٹھہ سجاول روڈ بلاک کردیا ہے اور حملے آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرلیا ہے دوسری طرف روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ہے لیکن انتظامیہ اب تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.

Leave a reply