ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ساکرو پولیس نے گٹکا سے لوڈ کارپکڑلی،مکلی میں 24 گھنٹوں میں 4 موٹرسائیکل چوری
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر گل حسن کچھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر قریشی فارم ساکرو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے مہران کار نمبر BPQ-096 میں گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گھٹکہ مٹیریل سپلائر ملزم ایاز علی ولد علی محمد کنبھارکو گرفتار کرکے لیا۔ دوران کارروائی پولیس نے مہران کار کو حراست میں لیکر 180 کلو تمباکو پتی اور 200 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد کرکے تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ٹھٹھہ اور مکلی پر موٹر سائیکل چوری پر قابو نہ پایا جاسکا 24 گھنٹوں کے اندر مزید چار موٹر سائیکل چوری مکلی تھانے کی حدود میں درگاہ مخدوم آدم کے پاس مکلی کے رہائشی نوجوان غلام محمد کنبہار کی موٹر سائیکل نا معلوم افراد چوری کر کے لے گۓ دوسری جانب سول ہسپتال مکلی سے چھتو چنڈ کے رہائشی نظام عباسی کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد چوری کرکے لے گۓ، اور مکلی ہاشم آباد کالونی کے رہائشی پولیس اہلکار غفار پلیجو کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گۓ اس طرف مکلی فٹ بال گراؤنڈ سے عبدالرحیم میر جتنے کی موٹر سائیکل نامعلوم افراد چوری کر کے لے گۓ دوسری جانب گورنمنٹ گرلز اسکول مکلی سے نا معلوم چور بجلی کی تاریں چور چوری کر کے لے گۓ ٹھٹھہ اور مکلی تھانوں پر رپورٹیں درج ہونے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے فوراََملزمان کو کارروائی کر کے چوری ہونے والی موٹر سائکلیں واپس کرا کے مالکوں کو دی جائیں.
Shares: