ٹھٹھہ (باغی ٹی وی نامہ نگاربلاول سموں) ٹھٹھہ میں پولیس نے ایک کامیاب آپریشن میں خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ ٹھٹھہ کی حدود بگھاڑ موری لنک روڈ کے قریب پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران یہ کارروائی کی گئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت عطا محمد عرف عطانی ولد اگاریو گندرو رہائشی بھرانی ولیج ٹھٹہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتداعی تفتیش کے مطابق یہ ملزم ضلع ٹھٹہ میں رابری، موٹرسائیکل چھیننے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستل بھی برآمد کی ہے۔

ملزم کا مکمل کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ٹھٹہ پولیس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گی۔

Shares: