ٹھٹھہ : پولیس میں محکمانہ ترقیاں،ایس ایس پی آفس میں بیج لگانے کی تقریب

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس میں محکمانہ ترقیاں،ایس ایس پی آفس میں بیج لگانے کی تقریب
تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس میں ڈپارٹمینٹل پروموشن کی تقریب ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں منقعد کی گئی جس میں ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اور ڈی ایس پی ٹھٹھہ جمعہ خان پنھور کے جانب سے ڈی ایس پی افتخار علی شاہ ،انسپکٹر ممتاز علی بروہی ،سینئیر انسپکٹر فیصل شفیع میمن ،انسپکٹر اللہ ڈنو شیخ ،ہیڈ اختر شاہانی کی موجودگی میں ٹھٹھہ کے دو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شوکت علی درس اور راجا حامد راجپوت کی سب انسپیکٹر رینک میں ترقیاں دیکر ان کو بیج لگا دۓ گئے ، اس موقع پر منقعد ہ تقریب میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے جانب سے جن کو ترقیاں ملیں ان کو پولیس آفیسروں کے جانب سے کہا کہ جن کو ڈپارٹمینٹل پروموشن ملتا ہے ان کے لۓ خوش آئند بات ہوتی ہے ان پولیس آفیسروں کو چاہئے کہ وہ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ملک اور قوم کی خدمت کریں اپنا فرض ادا کریں تاکہ آگے چل کر مزید ترقیاں ملیں –

Leave a reply