ٹھٹھہ(باغی ٹی وی نامہ نگار بلاول سموں)ٹھٹھہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں 7 گٹکا فروشوں اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1100 گرام چرس، 550 پیکٹ گٹکا اور گٹکا بنانے کا سامان برآمد کیا ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر تھانہ دہابیجی کی پولیس نے دہابیجی مارکیٹ میں مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالغفار برڑو، راجا برڑو، اختیار برڑو، حفیظ شاہ، مراد شاہ، انور شیخ اور جاوید برڑو (تمام گٹکا فروش) اور نادر برڑو (منشیات فروش) شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ پولیس منشیات، جرائم پیشہ عناصر اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ دہابیجی پر گٹکا ایکٹ اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر ضلع ٹھٹھہ کی سماجی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج، ایس ایس پی ٹھٹہ اور ایس ایچ او دہابیجی کو مبارکباد دی ہے۔