ٹھٹھہ :دُعا فاؤنڈیشن نے خیرفاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے سیلاب و برسات متاثرہ طلباء و طالبات کو سوئٹر اور تحائف دئیے

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) دُعا فاؤنڈیشن نے خیر فاونڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے ٹھٹھہ کے سیلاب اور برسات متاثرہ طلباء و طالبات میں سوئٹر اور تحائف کی تقسیم
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں سیلاب اور برسات سے 700 سے زیادہ سکول متاثر ہوئے تھے ان کی عمارات ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں اور بچے تعلیم سے محروم ہوگئے تھے چند سکولوں میں اساتذہ اور والدین کی دلچسپی سے درخت کے نیچے کھلے آسمان تلے بچے تعلیم حاصل کررہے تھے سخت سردی شروع ہوتے ہی بچوں کے لئے تعلیم حاصل کرنا مشکل ہوگیا اور مختلف بیماریاں ان کو لگنے لگیں ایسے موقع پر معروف سماجی تنظیم دعا فاونڈیشن کے نائب صدر ممتاز عالم اور ان کی ٹیم نے خیر فاؤنڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول پمپ ہاؤس گھارو اور گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی اسماعیل اگیم کے پانچ سو بچے اور بچیوں میںسکول سوئٹر اورمختلف تحائف تقسیم کئے جبکہ اساتذہ کو گرم شال اور جیکٹ کے تحائف دئیے ،دعا فاؤنڈیشن کے صدر ممتازعالم نے کہا کہ ان کی تنظیم پورے ملک میں خیر فاؤنڈیشن یو ایس اے کے تعاون سے فلاحی کام کررہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی،

Comments are closed.