ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) دُعا فاؤنڈیشن کی جانب سے تین سو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں گزشتہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو حکومتی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے تین سو متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم۔گزشتہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کو گزرے پانچ ماہ سے زیادہ کاعرصہ گزر گیا ہے مگر سیلاب متاثرین ابھی تک شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کو کھانے پینے اور علاج و معالجہ سمیت دیگر کافی پریشانیاں لاحق ہیں اس موقع پر ہالیجی کے نزدیک گاؤں عرس میر بحر اور تھیم گوٹھ کے تین سو سے زائد متاثرہ خاندانوں میں دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے سینئر نائب صدر ممتاز عالم نے سبیل مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم آسٹریلیا کے تعاون سے تین سو سے زائد متاثرہ خاندانوں میں گرم کپڑے جیکٹس اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا گیا۔

Shares: