ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ کا ثقافتی دن ایکتا کے موقع پر کینجھر کنارے پر انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے شاندار پروگرام
تفصیل کے مطابق ثقافت ايکتا کے دن کی مناسبت سے پوری سندھ کی طرح کینجھر کنارے پر انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے شاندار پروگرام ، سندھ اور پاکسان کے حق میں نعروں کی گونج ،اور کيک بھی کاٹا گیا ۔ثقافت اور ایکتا کا دن ٹھٹہ کراچی حیدرآباد سمیت پورے سندھ میں منایا جا رہا ہے ۔ انسانی حقوق کے بابت سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے والی انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومینٹ ٹھٹہ کے چیئر مین الطاف حسین تنیو ،صدر انيس ہيلايو،جنرل سيکرٹری ارشاد علی گندرو ، نائب صدر عبدالرٶف پالاری،پريس سيکرٹری سید شیر علی شاہ کاظمی، نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بغیر کسی رنگ نسل ذات قوم مذہب کے انسانیت کی خدمت کرنے میں ہی اصل ایمانی قوت ہے۔ وطن عزیزسے محبت کرنا ایمان کا جزہے۔ عظیم قومیں اپنا قومی دن بڑے جوش جذبے سے مناتے ہیں۔ہم سب سندھی پاکستانی ہیں۔ سندھ دھرتی صوفیوں بزرگوں اور وليوں کی دھرتی ہے ،جو پيار محبت امن اور مہمان نوازی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند لوگ لسانی فساد برپا کرکے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔لیکن وہ اس گھناٶنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔کیونکہ لوگوں میں شعور آگیا ہے۔ ہم ٹوپی اجرک پہن کر ثقافت کا دن جوش جذبے سے منا رہے ہیں ۔ IHRM ٹھٹہ کے رہنماٶں نے مزید کہا کہ ہمارے سینکڑوں گمنام کارکن سوشل میڈیاکے زریعے اپنی حصے کا کام اور معاشرے میں ہونے والے ظلم بربریت کرپشن اور ملک کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس موقعہ پر ٹھٹہ کے سینئر صحافی واحد شورو عبدالغفور گندرو احمد ہیلایو فاروق ہیلایو عبدالرزاق ہیلایو گل حسن ہیلایو اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

Shares: