ٹھٹھہ : 15 سالہ لڑکی سے زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر مقدمہ درج

میرپور ساکرو(قادرنوازکلوئی کی رپورٹ)ٹھٹھہ کے علاقے شورہ موری کے رہائشی عبدالغفور جاکھرو کی 15 سالہ بیٹی بینظیر کی کم عمری کے باوجود عباس شورو نامی نوجوان سے شادی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔سیشن کورٹ ٹھٹھ کے حکم پر کمسن بچی بے نظیر سے شادی کرنے والے شوہر عباس شورو سمیت 5 افراد کے خلاف تھانہ مکلی میں لڑکی کو ورغلا کر چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔لڑکی کے والد عبدالغفور جاکھرو کی شکایت پر درج ایف آئی آر میں نابالغ لڑکی کی کم عمری میں شادی کرنے والے مولوی محمد اصغر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔رشتہ نہ دینے پر ملزم عباس ولد عثمان شورو اپنے مسلح ساتھیوں اسلم شورو، محمد شورو، محرم شورو اور موسیٰ شورو کے ہمراہ میرے بہنوئی پیر محمد کے گھر گئے اور میری بیٹی کو زبردستی لے گئے،مکلی پولیس عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔کیس میں نابالغ بچی بے نظیر کا برتھ سرٹیفکیٹ اور بی فارم بھی شامل کیا گیا جس میں اس کی عمر 15 سال لکھی گئی ہے۔ملزمان نے میری نابالغ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور اس سے غلط بیانی کرکے اس کی شادی کروا دی۔

Comments are closed.