ٹھٹھہ : گھاروپولیس کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کرنے والی وین پکڑی گئی ، ایک ملزم گرفتار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) گھاروپولیس کی کارروائی ،گٹکا سپلائی کرنے والی وین پکڑی گئی ، ایک ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق .ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور سب انسپکٹر امداد حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر بابڑہ روڈ سیم نالے کے قریب کامیاب کارروائی کرکے سوزوکی پک اپ نمبر KX-7937 میں گٹکا ماوا سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 1 گٹکا ماوا سپلائر ملزم نور الدین ولد جمعوں جوکھیو کو گرفتار کرکے لیا۔
دوران کارروائی پولیس نے سوزوکی پک اپ کو حراست میں لیکر 6 ہزار (6000) پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply