ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)غیرت کے نام پرقتل ہونے والی لڑکی کے قاتل گرفتار
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دیہات کرمپور تحصیل میرپور ساکرو کی حدود میں ایک لڑکی مسمات صاحبہ چانڈیو کو غیرت کے نام پر قتل کرکے لاش کو دفنانے کی خبر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔
ان احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے اطلاع ملنے پر دیہہ کرمپور تحصیل میرپور ساکرو میں ملزمان کے گھر پر کارروائی کرکے کارو کاری قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان دین محمد ولد محمد چانڈیو اور جان محمد عرف جانی ولد دین محمد چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔
ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان نے مسمات صاحبہ چانڈیو کو غیرت کے نام پر گھلا دبا کر قتل کرکے شاہ اسماعیل شاہ قبرستان میں دفن کرنے کا انکشاف بھی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں تھانہ ساکرو میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے

Shares: