ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)باغی ٹی وی کے نامہ نگار پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار،ہیڈ محرر زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی پر حملہ کرنے والے کو ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر سینئر پولیس انسپکٹر فیصل شفیع میمن نے ایکشن لیتے ہوۓ ٹھٹھہ پولیس پوسٹ انچارج شوکت درس کو ملزم ٹریس کرکے فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس پر چوکی انچارج نے احکامات پر فوری کارروائی کر کے حملہ آور اسلم گندرو کو گرفتار کرکے بدین جیل منتقل کردیا،اس گرفتاری کی کارروائی کے دوران ملزم کی طرف سے مزاحمت پر پولیس پوسٹ ٹھٹھہ کا ہیڈ محرر راجہ راجپوت شدید زخمی ہوگیا جس کے ہاتھ کی تین انگلیاں ٹوٹ گئیں ،جسے علاج کیلئے ہسپتال جانا پڑگیا.پولیس کی اس کارروائی باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی اور عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ اور سینئر پولیس آفیسر فیصل شفیع میمن اور پولیس پوسٹ ٹھٹھہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں بروقت کارروائی کی اور کہا اگر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو اگر اسی طرح بروقت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے رہے تو ٹھٹھہ شہر میں امن کی فضا قائم ہو جائیگی.
Shares: