ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)عوام ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم،عوامی نمائندوں کے کھوکھلے نعرے
تفصیل کے مطابق قدیمی شہر ٹھٹھہ کی عوام نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں، صفائی ستھرائی پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم مہنگائی اور کرپشن عروج پر ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔ مظلوم عوام مہنگائی اور کرپشن کے نذر ہو گئے ہیںِ اور شہر میں صفائی ستھرائی اور پانی کی عدم فراہمی کیوجہ سے شہری نہایت ہی کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر کنٹرول کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور سماجی ورکر پرویز ستار عباسی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کیوجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے علاقے میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جب تک ایماندار آفیسرز مقرر نہیں ہونگے ضلع بھر کا یہ ہی حال ہوگا پرویز ستار عباسی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا نیب سمیت متعلقہ ادارے نوٹس لیں اور ضلع ٹھٹہ میں ایماندار آفیسر مقرر کئے جائیں اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب کیا جائے۔
Shares: