ٹھٹھہ : غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کو سیل کردیاگیا
باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ نامہ (نگار راجہ قریشی)غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کو سیل کردیاگیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور سکروکے علاقہ گھگھر پھاٹک کے قریب نیوی روڈ پر بنائی جانے والی Dream Garden ہاؤسنگ اسکیم کو اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو نے غیرقانونی قرار دیکر سیل کردیاہے -ذرائع سے معلوم ہوا ہی کہ Dream Garden ہاؤسنگ اسکیم کا پروجیکٹ چلانے والے مالکان کے پاس زمین اور ہاؤسنگ اسکیم کی کوئی قانونی دستاویزات موجود نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو نے کارروائی کرتے ہوئے اس ہاؤسنگ سکیم کو سیل کردیا ہے۔دوسری طرف مبینہ طور پر غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی میں اپنی چھت کا خواب سجائے پلاٹ لینے والے شہریوں کے خواب چکناچور ہونے کے علاوہ ان کی زندگی بھر جمع پونجی بھی ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ،شہریوں کاکہنا ہے اگر یہ ہاؤسنگ سکیم غیرقانونی تھی اس وقت ادارے حرکت میں کیوں نہ آئے جب یہ تشہیری مہم چلارہے تھے ،اب اس کالونی کوسیل کردیاگیا ہے ،اگرہماری سری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی ،پلاٹ لینے والے شہریوں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.