ٹھٹھہ نامہ ،باغی ٹی وی (نگار راجہ قریشی) گھوڑاباری میں پھندہ لگی لاش برآمد،ڈمپر کی ٹکر سے سب انسپکٹرجاں بحق
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں روز بروز پرسرار طریقے سےہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ملنے کا سلسلہ بند نہیں ہوا،تحصیل گھوڑاباری کے شہر ور میں فارم ہاؤس پر کام کرنے والے مزدورنوجوان جانی کولہی کی درخت سے جھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ،نوجوان کے گلے میں رومال تھا جو درخت سے بندھا تھا ،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی ہے ،
ٹھٹھہ شوگر ملز کے قریب پٹھان کالونی کے پاس اناڑی ڈمپر ڈرائيور نے ٹکر مارکر پولیس سب انسپکٹرمنیر ڈاوچ کو ڈيوٹی پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سمیت کچل دیا ،جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا ،لاش ریسکیو ٹیم نے پولیس کے ہمراہ تحویل میں لے کر مکلی سول اسپتال منتقل کی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گٸی جب کے ڈمپر ڈراٸیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے-

Shares: