باغی ٹی وی ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)مہنگائی عروج پر پہنچ گئی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ، بسکٹ ،کیچپ، چاکلیٹ اور دیگر اشیاء بنانے والی کمپنیاں کروڑوں روپے کمانے لگیں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں غریب عوام فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی کہیں ٹماٹر 250 روپے کہیں 220 روپے جبکہ ہر سبزی اور فروٹ دکاندار اپنی مرضی کی قیمتوں پر چلارہے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی کمپنیوں نے بھی ہر چیز پر دگنے ریٹ بڑھا دئیے ہیں جسکی وجہ سے کمپنیز کو کروڑوں روپے کا فائدہ پھنچ رہا ہے جیسا کہ 10 روپے والا کیچپ کا ساشہ 30 روپے بچوں کے پیمپرز کا ایک سیٹ 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے اور اسی طرح ہر کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی چیزوں پر من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں مگر مہنگائی کے اس بھوت کو کوئی روکنے والا نظر نہیں آرہا ہے جسکی وجہ سے غریبوں کے ساتھ ساتھ سفید پوشی کی زندگی گزارنے والے بھی سخت مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ ہزاروں افراد ایسے بھی ہیں جو تین وقت کے بجائے ایک یا دو وقت کی روٹی کھانے پر مجبور ہیں.

Shares: