ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مہنگائی کا جن بے قابو‘ غریب کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا محال ہوگیا ، مہنگائی کی تشویشناک صورتحال نے غریب،محنت کش اور سفید پوش طبقہ کے اوسان خطا کردیئے جبکہ اس صورتحال میں انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں نے رہی سہی کسر نکال دی ہے اور عوام کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے سبزیوں، پھلوں، برائلر،گھی،کوکنگ آئل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے جبکہ ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لئے حکومت کی کہیں بھی کوئی رٹ دکھائی نہیں دیتی –
پاکستان کے دوسرے اضلاع کی طرح ٹھٹھہ میں بھی مھنگائی کا جن بے قابو ہوچکاہے ، آٹے کے ساتھ ساتھ مرغی کے دام بھی 640 اور 670 تک جاپہنچے ہر کھانے پینے کی اشیاء مثلاً منرل واٹر جوس ۔بسکٹ ۔چاکلیٹ ۔بچوں کا پسندیدہ میگی ۔چپس و دیگر روزمرہ استعمال ہونے والی ہر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جارہا ہے فائیدہ بڑے بڑے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے کا ہورہا ہے جن کے گودام پہلے ہی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں مرغی 640 سے 670 کلو تک جا پہنچی ہے بڑے بڑے پولٹری فارمز کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور بڑے بڑے تاجر جو دوسرے علاقوں سے ضلع ٹھٹھہ میں کھانے پینے کی اشیاء بیچتے ہیں اربوں روپے کماتے ہیں بسکٹ اور بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی کمپنیاں روزانہ کروڑوں کا فائیدہ اٹھا رہی ہیں مگر غریب عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اور کچھ ایسی بھی سفید پوش فیملیز ہیں جو تین وقت کے بجائے ایک یا دو وقت کی روٹی کھانے پر مجبور ہیں ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کے نرغ بڑھانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ غریب فاقہ کشی کی زندگی نہ گزار سکیں اپنے بچوں کو ایک وقت کی روٹی کھلا سکیں
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved