ٹھٹھہ : کراچی دہشتگردی، فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں-ڈاکٹر عبدالواحد سومرو

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)کراچی دہشتگردی، فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں-ڈاکٹر عبدالواحد سومرو
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی سیکرٹری ریکارڈ اور واقعات سابق ایم این اے سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی چیف پولیس آفس پر جس طرح دہشت گردوں نے حملہ کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن اور جوابی کارروائی پر فورسز کے جوانوں سمیت شہداء و زخمی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے , سندھ پولیس، ایس ایس یو کمانڈوز، پاک فوج و رینجرز کے جوانوں کے بہادری اور ہمت نے دہشتگردوں کو ناکام کردیا, انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایک بار پھر ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں مگر ہماری فورسز کے جوان ان کے عزائم ناکام بناتے رہیں گے اور دہشت گردوں کیخلاف پوری پاکستانی قوم یکجا ہے انکی مذموم کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، سابق ایم این اے سردار ڈاکٹر عبدالواحد سومرو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ہماری تمام فورسز کے جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑتے مقابلہ کرتے رہیں گے، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانا پڑیگی.

Leave a reply