ٹھٹھہ:صوبائی وزیر نےمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

ٹھٹھہ(باغی ٹی وی نامہ نگاربلاول سموں)صوبائی وزیر نےمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی نے ٹھٹہ کے دور دراز علاقے میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمس) ٹھٹہ کیمپس میں نئے آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ کیمپس پاکستان پیپلز پارٹی کی تعلیم، خاص طور پر میڈیکل تعلیم کے لیے ترجیحات کا مظہر ہے۔

صوبائی وزیر نے اسٹوڈنٹس کی سہولت کے لیے سجاول سے لمس ٹھٹہ کیمپس تک یونیورسٹی پوائنٹ بس چلانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کیمپس کے طلبہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنا نام روشن کریں گے اور مقامی آبادی کو بہترین میڈیکل سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپس میں جلد ہی میڈیکل کے علاوہ نرسنگ کی کلاسز بھی شروع کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت ہائر ایجوکیشن کے لیے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بجٹ مختص کرتی ہے۔

صوبائی وزیر نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ ایک ایک درخت لگائیں اور اس کی پرورش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ درخت طلباء کے لیے ایک تحفہ ہوگا اور کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔

تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے طلباء کے ساتھ پاکستان کا جشن آزادی بھی منایا اور ایک نیم کا پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔

Leave a reply