ٹھٹھہ : قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار ، پسٹل اور گولیاں برآمد

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی) قتل کیس میں ملوث 6 مرکزی ملزم گرفتار پسٹل اور گولیاں برآمد
تفصیل کے مطابق تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مورخہ 30 اکتوبر 2022 صبع کے وقت دیہات ہیلایا کینجھر کے قریب ماچھی برادری کے درمیان گھریلو تنازعہ ہونے پر ملزم بلاول ماچھی نے علی اکبر ماچھی کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کردیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ کینجھر پرمقتول علی اکبر ماچھی کے بھائی اللہ بچایو ماچی کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا، ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے ماچھی گولائی کینجھر کے قریب کامیاب کارروائی کرکے مرڈر کیس میں ملوث مرکزی ملزم بلاول ولد بشیر ماچھی کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے مرڈر میں استعمال کیا گیا پسٹل بمعہ 5 کارتوس برآمد کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کینجھر پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔پولیس کی بہترین کارکردگی پر ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے اور مقتول کے ورثاء نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سب انسپکٹر بشیر احمد ملاح اور پوری پولیس پارٹی کو مبارکباد پیش کی ہے

Leave a reply