ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)میرا خاندانی وارثتی پلاٹ جعلسازی سے فاطمہ نامی عورت ہتھیاناچاہتی ہے-زاہدہ پروین
تفصیل کے مطابق ناریجہ گوٹھہ مکلی کی رہائشی مسمات زاہدہ پروین زوجہ محمد رفیق سومرو نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کے مجہے خاندانی وراثت میں ملا ہوا پلاٹ نمبر 498 چورس فٹ 2200 جس پر میرا اپنا گھر ہے جو پلاٹ میرا اپنا ہے جس میں میرے بھائی مرحوم جمیل بھٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھی لیکن کچھ سال قبل میرے بھائی جمیل بھٹی کیوفات ہوگئی اس کے بعد اس نے کہا ابراھیم بھٹی جو میرا بڑا بھائی تھا اس کی پہلی بیوی فاطمہ تھی جو فوت ہو گئی جبکہ میرے بڑے بھائی ابراھیم بھٹی کو خاندانی وراثت میں مکلی ناریجہ گوٹھہ جو پکاٹ ملا تھا اس نے قیصر بھٹی کو دیکر وہ خود مکلی ورکشاپ میں رہا کرتا تھا جبکہ میرے میرے بڑے بھائی ابراھیم بھٹی کی پہلی بیوی فاطمہ کے وفات پا جانے کے بعد دوسری جو شادی کی تھی اس کا نام بھی فاطمہ ہے لیکن خاندانی وراثت بڑے بھائی کی دوسری شادی پہلے خاندانی وراثت تھی اب وہی عورت فاطمہ نامی اس کی بیٹی شبانہ اس کے بھائی عبدالرزاق بھٹی کے کہنے پر اس کو خاندانی وراثت سے ملا ہوا پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے عبدالرزاق اور فاطمہ اور اس کی بیٹی ایک ہو کر یہ سازش کر رہے ہیں جبکہ عبدالرزاق بھٹی جو پہلے بھی محلے میں اس قسم کی سازشیں کی ہیں اب فاطمہ اور اس کی بیٹی ایک ہو کر قبضہ مافیا عبدالرزاق سے مل کر مجھے بھی سخت پریشان کیا ہے متاثرہ خاتون زاہدہ پروین نے ڈی سی ٹھٹھہ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے فوری نوٹس لیں اور مذکورہ جعلسازوں کے خلاف کارروائی کریں.

Shares: