ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نہ اساتذہ ،نہ فرنیچر،کھنڈر بنتی سکول کی عمارت،طلباء و والدین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ بابرا سٹاپ کے رہائشی بلاول ببرو۔ نظرببرو ۔ خمیسو بابرو۔عیسیٰ اور منیر ببرو سمیت سکول کے طلباء اور دیہاتیوں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ بابرا سٹاپ پر واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں سالہا سال سے اساتذہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے معصوم بچے تعلیم سے محروم ہیں اور دوسری طرف سکول کا فرنیچر غائب کردیاگیا ہے اور سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہے۔ بلاول ببرو نے صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد بار مقامی دفتر میں اساتذہ اور فرنیچر کے لیے درخواستیں دی ہیں لیکن ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ صوبائی وزیرتعلیم سے پر زور مطالبہ ہے کہ سکول کے لیے فرنیچر فراہم کیا جائے اور اساتذہ کا تقرر کیا جائے تاکہ معصوم بچے تعلیم حاصل کر سکیں
Shares: