ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار بلاول سموں) فش فارم مالکان کو سرکاری فیس کی وصولی کے نوٹسز جاری
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات ٹھٹھہ نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گاڑھکو فاریسٹ رینج میں فش فارم مالکان کو ٹیکس اور لیز فیس کے نوٹسز جاری کر دیے۔
گاڑھکو فاریسٹ رینج کی سرکاری زمین پر مچھلی کے تالاب چلانے والے فارمرز کو سرکاری فیس کی ادائیگی کے لیے فاریسٹر رحمت اللہ خشک کی جانب سے نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت اللہ خشک نے کہا کہ جو فارمرز فیس جمع نہیں کروائیں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے فش پانڈز خالی کروا دیے جائیں گے۔
محکمہ جنگلات نے گھوڑا باڑی تھانہ کے حدود میں موجود قبضہ شدہ فش پانڈز خالی کروانے کے لیے بھی متعلقہ حکام کو خطوط جمع کروائے ہیں۔