ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )فزیکل لائف پوری کرنے والی مکلی میں سرکاری کالونیوں کی چھتیں گرنے لگیں ،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ، حکومت سندھ فوری طور نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں قائم مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین کی رہائشی کالونیاں زبوں حالی کا شکار ہوگئیں ہیں کالونیوں کے تقریباً چار سو سے زائد کوارٹرز مکمل تباہ حالی کا شکار ہو گئے ہیں کوارٹروں کی چھتوں کا پلستر اکثر و بیشتر گرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں یہ سرکاری کالونیاں 1958ء میں قائم کی گئیں تھیں 1977ء تک ان سرکاری رہائشی کوارٹرز کی ہلکی پھلکی مرمت کا کام حکومت کیجانب سے کرایا جاتا تھا مگر اس کے بعد 2000ء میں تقریباً بیس کے قریب سرکاری ملازمین کے رہائشی کوارٹرز کی چھتوں کو نئے سرے سے بنوایا گیا جبکہ باقی کسی بھی کوارٹر میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے سرکاری کالونیوں میں رہائش پذیر ملازمین انکے اہل خانہ سخت خوف و ہراس میں مبتلاء رہتے ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کالونیوں کے کوارٹرز کی مکمل مرمت کروا کر دی جائے یا پھر ہمیں مالکانہ حقوق دے دیئے جائیں۔
ٹھٹھہ:فزیکل لائف مکمل، مکلی میں سرکاری کالونیوں کی چھتیں گرنے لگیں
