ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائیاں 1030گرام چرس، 130 لیٹر،115بیگز دیسی شراب اور900 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 5 ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ( نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کارروائیاں 1030گرام چرس، 130 لیٹر،115بیگز دیسی شراب اور900 پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 5 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر آغا ارسلا خان پٹھان اور سب انسپکٹر مشتاق حسین پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج آللہ بخش گندرو اور ولیج محمد صدیق موندو مکلی میں کارروائیاں کرکے 1 منشیات فروش غلام حسین گندرو کو 1 ہزار 30 (1030) گرام چرس اور 1 گھٹکہ فروش پیار علی موندو کو 400 پیکٹ گھٹکہ ماوا، سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 176/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 177/2022 سیکشن 9C نارکوٹکس ائیکٹ تھانہ مکلی جبکہایس ایچ او تھانہ دہابیجی سب انسپکٹر لیاقت علی کنبھار بمعہ اسٹاف نے دوران گشت پمپ ہائوس دہابیجی کے قریب دیسی شراب کی بٹھی پر کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم شکیل احمد بھٹو کو 70 لیٹر اور 90 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ دہابیجی پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 105/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ دہابیجی اورایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپکٹر زاھد حسین شیخ اور انچارج پولیس پوسٹ اونگر اے ایس آئی شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے دوران گشت چل سائیڈ جھرک کے قریب دیسی شراب کی بٹھی پر کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم شوکت گندرو کو 60 لیٹر اور 25 بیگز دیسی شراب* سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 73/2022 سیکشن 3/4 منشیات آرڈیننس تھانہ دہابیجی دوسری طرفایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپکٹر بشیر احمد ملاح بمعہ اسٹاف نے دوران گشت ولیج سومار ماچھی کے قریب کارروائی کرکے 1 گھٹکہ فروش ملزم نیاز علی ماچھی کو 500 پیکٹ گھٹکہ ماوا* سمیت گرفتار کرکے تھانہ کینجھر پر مقدمہ درج کردیا۔مقدمہ: مقدمہ نمبر 48/2022 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ کینجھر

Leave a reply