ٹھٹھہ : محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ منعقد کرتی رہے گی،ایس ایس پی

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( بلاول سموں کی رپورٹ )محکمہ پولیس عوام کو طبی سہولیات مفت فراھم کرنے کے لئے میڈیکل کمیپ منعقد کرتی رہے گی ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی،

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی نے پولیس لائن اسپتال مکلی میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا، جس میں حیدرآباد سے 20 ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے 400 مریضوں کے ٹیسٹ کئے ان کا معائنہ کیا اور ادویات بھی مفت میں دیں

ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی نے میڈیکل کیمپ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس کیمپ سے لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں، 20 ڈاکٹروں کی ٹیم میں بچوں کے ماہر ، گردے ، پھیپھڑوں اور آنکھوں کے ماہر کے علاوہ جنرل فیشن بھی موجود ہیں جنہوں نے مریضوں کے ٹیسٹ کئے ہیں ان کو ادویات مفت دی ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ تو ایک روزہ ہے مگر آج کے کیمپ سے جن مریضوں کو علاج کی زیادہ ضرورت ہے ان کو ادویات اسی اسپتال سے مسلسل دی جائیں گی اور جو مریض خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ان کو حیدرآباد اسپتال بھی منتقل کیا جاسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ آج کے کیمپ میں 400 لوگوں نے ابھی تک اپنا معائنہ کرایا ہے اور زیادہ کیس ہیپاٹائٹس اور شوگر کے ظاہر ہوئے ہیں ایسے مریضوں کا علاج مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا اور مستقبل میں بھی محکمہ پولیس اس طرح کے مفت کمیپ منعقد کرتی رہے گی

ایس ایس پی ٹھٹھہ کے ساتھ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر وقار میمن ، سینئیر آفیسر فیصل میمن ، ڈی آئی بی انچارج اے ڈی شیخ ایس ایچ او جھرک امیر بخش کھوسو اور دیگر افسران موجود تھے

Leave a reply