ٹھٹھہ :پولیس شہریوں کو اغواء ، خفیہ ٹارچر سیلوں میں تشدد، لاکھوں روپے بھتہ وصولی کے بعد رہائی،عوام کااحتجاج

پولیس گردی کا تازہ ترین واقعہ سینئر رٹائرڈ استاد حمزو کڈائی کے گھر پر پولیس کی چڑھائی ان کے دو بیٹے شاہنواز اور علی نواز کڈائی کو گرفتار کرنے کی کوشش اور ایک لاکھ روپے لینے پرعوام سراپا احتجاج

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( بلاول سموں کی رپورٹ)پولیس شہریوں کو اغوا کر کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں تشدد، لاکھوں روپے بھتہ وصولی کے بعد رہائی،عوام کااحتجاج
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں پولیس کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئیں،تھانہ مکلي اور ٹھٹھہ کے ایس ایچ اوز دن دیہاڑے لوگوں کو اغواء کر کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں رکھ کر تشدد کے بعد ان کی آزادی کے لئے سے ورثا سے لاکھوں روپے بھتہ لیتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی،پولیس گردی کا تازہ ترین واقعہ کے بعد شہریوں کا ٹھٹھہ پولیس کے خلاف مکلی بائی پاس پر دھرنا سینئر رٹائرڈ استاد حمزو کڈائی کے گھر پر پولیس کی چڑھائی ان کے دو بیٹے شاہنواز اور علی نواز کڈائی کو گرفتار کرنے کی کوشش اور ایک لاکھ روپے لینے کے اور پولیس تشدد میں شاہنواز کڈائی کے شدید زخمی ہونے کے خلاف متاثرہ شہریوں کا استاد حمزو کڈائی اور ریاض کڈائی کی سرپوستی میں مکلی بائی پاس پر پولیس خلاف دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا گیا اس موقع پر احتجاج کرنے والوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او ٹھٹھہ اللہ ڈنوں پنہور اور پولیس کے بدمست اہلکار وں کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جاۓ.اور ان کرپٹ ایس ایچ اوز کو فوراََ کو یہاں سے تبدیل کیا جائے اور آزادانہ تحقیقات کرکے ان کے خلاف تادیبی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے-

Leave a reply