ٹھٹھہ : ملاح برادری میں جھگڑا،ڈنڈوں اورچھریوں سے 3 زخمی،گھروں کوآگ لگ گئی

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ملاح برادری میں جھگڑا،ڈنڈوں اورچھریوں سے 3 زخمی،گھروں کوآگ لگ گئی
تفصیل کے مطابق زیبا اگھیم تھانہ غلام اللہ کی حدود سومار بجلی گاؤں کے قریب ملاح برادری کے دو افراد میں گھر کی گلیپڑا جھگڑا ہوگیا۔
لڑائی کے دوران آگ لگنے سے عرس پیکی، قادر ملاح، عرس ملاح، سلیم ملاح کے گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔جبکہ ڈنڈوں اور چھریوں کے وار سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں قادر، سلیم اور عرس شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع کے باوجود آگ بجھانے کیلئے نہ پہنچ سکا جس سے آگ مزید نے مزید کئی گھروں کونقصان پہنچایا،پولیس کی بروقت کارروائی نہ کرنے سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

Comments are closed.