ٹھٹھہ:پولیس میں اصلاحات، عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ)پولیس میں اصلاحات، عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لینے کا حکم

ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں نئےایس ایچ اوز تعینات کر دیئے ہیں۔ ایس ایس پی نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کریں۔

ایک خصوصی بریفنگ میں ایس ایس پی نے ڈیوٹی افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ یونیفارم میں ڈیوٹی کریں، شہریوں کی شکایات کو توجہ سے سنیں اور فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی جائے اور مقدمات درج کیے جائیں۔

ایس ایچ او کی غیر موجودگی میں ڈیوٹی آفیسر بطور انچارج تھانہ کام کرے گا،تمام تھانوں پر تعینات ڈیوٹی آفیسرز 8 گھنٹے کی شفٹ میں ڈیوٹی کریں گے،

ایس ایس پی ٹھٹھہ نے زور دے کر کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت یا اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

Leave a reply