ٹھٹھہ : ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے ہمارا راستہ بند کردیاہے ،متاثرین پریس کلب میں فریادی

ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے ہمارا راستہ بند کردیاہے ،متاثرین پریس کلب میں فریادی
گھارو شھر کے قریبی گوٹھ کے رہائشی عبدالرحمان تہيم، نظیر جان تہیم ، آدم تہیم ،ارشد تہیم اور سکندر تہیم عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا وڈیرہ طفیل احمد تہیم نے ہمارا جینا حرام کردیا ہےانہوں نے کہا کہ غلامصطفیٰ ڈوگر ریٹائرڈ ڈی ایس پی نورالدین سنجرانی ،عبدالقادر میمن اور رفیق تہیم سمیت ودیگر سے مل کر ہمارے راستے بند کردۓ ہیں، انہوں نے الزام لگاتے ہوۓ کہا کہ مندرجہ بالا اشخاص شروع سے کریمنل ہیں اور لینڈ مافیا کی سرپرستی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے 4 جنوری کو ہمارے اوپر فائرنگ کی،فائرنگ سے ہمارا ایک شخص زخمی کردیا اور ایک گاڑی چھین کر لے گۓ جبکہ دو گاڑیاں توڑ دی، لیکن پولیس نے ہمارا مقدمہ درج نہیں کیا لیکن آخر سیشن کورٹ کے حکم پر ہمارامقدمہ درج ہوا لیکن پولیس ہمارے ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان بااثر لوگ ہیں وہ اب بھی ہمیں جان لیوا دھمکیاں دے رہیں ہے ،انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ايس ایس پی ٹھٹھہ سمیت چیف جسٹس آف سندھ سے اپیل کی ہے کے مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ان کو گرفتار کیا جاۓ مکمل قانونی تحفظ فراہم کر کے ملزمان سے راستہ واگذارکرایاجائے.

Leave a reply