ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) شہر میں سرعام جوئے کے اڈے چلنے لگے، ضلعی انتظامیہ بے بس
تفصیل کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر ٹھٹھہ شہر کے ایک وارڈ سے کونسلر منتخب ہونے شخص کے بھائی کے کھلے عام جوئے کے اڈے چلنے لگے ہیں ،اگرکوئی صحافی ان کے کالے کرتوتوں بارے خبرچلائیں یاشائع کریں تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر ہراساں کیاجاتا ہے،پیپلزپارٹی کے منتخب ہونے والے کونسلر نے ابھی حلف بھی نہیں لیا ،اب ٹھٹھہ شہر میں شریف لوگوں کاجینا محال ہوچکاہے ،شہرمیں انہیں جرائم پیشہ عناصر کی وجہ سے چوریاں ڈکیتیاں عروج پر ہیں ،ایس ایس پی ٹھٹھہ سمیت تمام اعلیٰ آفیسران ان نام نہاد شرفاء کی وجہ سے اپنی نوکری جانے کے ڈر سے ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں،

Shares: