ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی میں پانی کا شدید بحران ، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں پانی کا شدید بحران عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں.مکلی میں ایک ماہ کے اندر تیسری بار پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے ،مکلی چھچھ ناری نہر پر قائم پانی کی موٹروں کے بیرنگ پھر ٹوٹنے کی اطلاع ہے جسکی وجہ سے عوام چار دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،ٹینکر مافیاز ایک بار پھر مہنگے داموں پانی عوام کو فروخت کرنے میں مصروف ہے جبکہ غریب عوام پانی کی قلت میں مبتلاء ہو کر رہ گئے ہیں، واضح رہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی جانب سے پانی کا انتظام ٹاؤن کمیٹی مکلی کو دیا گیا تھا مگر ٹاؤن کمیٹی مکلی بھی عوام کو پانی میسر نہیں کر پارہی ہے جسکی وجہ سے عوام سخت مشکلات میں مبتلاء ہیں۔

Shares: