ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی ٹھٹہ کا ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد۔
ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج CIA اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن احکامات پر جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوش ملزمان کی گرفتاری، A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ، منشیات و گھٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں اور کسی بھی ذرائع سے جرائم کے متعلق ملنے والی اطلاع کی فورا” تصدیق کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کریں، اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاررواٸیوں کے ساتھہ تفتیشی امور کو مزید مٶثر اور یقینی بنایا جائے.
ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشاورانہ مہارت، حاصل کی گٸی تربیت اور تجربوں کے بدولت مقدمات کو ناصرف منطقی انجام تک پہچاٸیں بلکہ متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزاٸیں بھی سنواٸیں.
ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ جدید تیکنیکی سسٹم اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کارواٸیوں کو مزید موثر بنایا جاٸے. اس کے علاوہ درج کیسسز کی تفتيش ایمانداری، باریک بینی اور میرٹ کے بنیاد پر کی جاٸے. کسی قسم کی بدعنوانی، بددیانتی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گھٹکہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو سخت کیا جائے، تمام افسران کینڈیڈیٹ سے ملاقات کریں اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں، ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ / ریزرو اور QRF پلاٹونز کو بمعہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے،، بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کے لیے پولیس واٹس اپ گروپ پر باہمیروابط کو تقویت دی جائے، الیکشن کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کو ہر وقت چیک کریں، اس کے علاوہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز اور پی پی انچارجز کو احکامات دیے کہ تمام افسران روزانہ کي بنیاد پر اپنے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹز پر موجود رہ کر شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کریں۔
Shares: