ٹھٹھہ : ایس ایس پی کا CPEC اور دوسرے پراجیکٹس کا دورہ،سیکیورٹی کا جائزہ لیا

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے ضلع ٹھٹہ میں CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو مکمل بریفنگ دی گئی اور IGP سندھ غلام نبی میمن کی جانب جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ تمام CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اس کے علاوہ CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس پر موجود عملے کو سختی سے ہدایات کی کہ کسی بھی چائنیز باشندے کو سیکیورٹی کے علاوہ کہیں بھی جانے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی اور حکومت سندھ کی جانب سے دیے گئے احکامات پر سختی سے عمل کریں اور سیکیورٹی کے حوالے سے تمام فارملٹیز کو پورا کریں اگر کسی بھی شخص نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ ضلع بھر میں کسی نا خوشگوار واقع اطلاع نہیں ہے۔ ٹھٹہ پولیس CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس کے تحفظ اور امن و امان کی امین ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے وہاں موجود افسران و اہلکاران کو ہدایات کی کہ کسی بھی غیر شخص کو CPEC اور NON-CPEC پراجیکٹس کی حدود میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس کے علاوہ اپنے فرائض کو سچائی اور ایمانداری سے سرانجام دیں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔

Leave a reply