ٹھٹھہ : اوباش کی ستائی لڑکی عوامی پریس کلب میں فریاد لیکر پہنچ گئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)اوباش کی ستائی لڑکی عوامی پریس کلب میں فریاد لیکر پہنچ گئی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے آگر محلہ کی لڑکی مسمات سمیرادختر خمیسو گندرو اپنی پھوپھی نسرین گندرو اور چھتاں گندرو کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ ان کے محلے کا اوباش لڑکا مٹھو ولد رمضان گندرو نے ان کا جینا محال کردیا ہے، سمیرا دختر خمیسو گندرو جو محلے میں لوگوں کے گھروں میں صفائی کا کام کرتی ہے اور جب وہ کام کرنے کے لۓ نکلتی ہے تو اوباش لڑکا ہتھیار لیکر اس کا پیچھا کرتا ہے اسے موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ چلنے کا کہتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اوباش لڑکا پہلے بھی کئی بار ان کے گھر کے پاس ہتھیار لے کر آیا اور خوف وہراس پھیلایا،کجھ دن قبل ملزم نے لڑکی کے بھائی شاہد نامی لڑکے پر بھی حملہ کرکے اسے زخمی کیا، جس پر انہوں نے محلے والوں کو شکایات بھی کی لیکن کچھ نہ ہوا لیکن ان کی کسی نے بھی نہ سنی- انہوں نے ٹھٹھہ شہر کی چوکی پر رپورٹ بھی داخل کرائی لیکن کچھ نہ ہوا پولیس کوئی کارروائی عمل میں نہ لا سکی، لڑکی سمیرااور اس کی پھوپھی نے مزید بتایاکہ ملزم کے بھائی حاجی گندرو ،غلام گندرو جو ٹھٹھہ شہر میں بدمعاش، بدنام زمانہ منشیات فروش ہیں لیکن پولیس ان کو کچھ نہیں کہتی، متاثرہ عورتوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد سے فوری نوٹس لے کر انصاف کی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے.