ٹھٹھہ : سڑکوں اور گلیوں پر آوارہ کتوں کا راج، سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت بڑے بھی خوف کاشکار

ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سڑکوں اور گلیوں پر آوارہ کتوں کا راج، سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت بڑے بھی خوف کاشکار
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے مختلف علاقوں مکلی ورکشاپ، مکلی، شاہ لطیف کالونی، حیدری چوک مکلی، ہاشم آباد کالونی مکلی، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، ناریجو گوٹھ علی مراد، درس گوٹھ ،ٹھٹھہ شاہی بازار ،ڈاکٹر گلی بخاری محلہ فقیر گوٹھ چلیا، چھتو چنڈ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں آوارہ کتوں نے ڈیرے جما لیے ہیں اور آنے جانے والوں کے پیچھے کتے دوڑ پڑتے ہیں اور کئی افراد کو کاٹ بھی چکے ہیں جسکی وجہ سے سکولز ،کالجز جانے والے طلباء و طالبات اسٹاف دفاتر جانے والے ملازمین اور دیگر لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے آوارہ کتے سڑکوں پر بھی اچانک آجاتے ہیں جسکی وجہ سے کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں ٹھٹھہ ضلع کی سماجی و سیاسی، مذہبی جماعتوں اور دیگر لوگوں نے میونسپل ٹاؤن کمیٹیز اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کتا مار مہم فوری طور پر شروع کرکے عوام کو پریشانی سے بچایا جائے۔

Leave a reply