ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ٹھٹھہ ) تھانہ مکلی اور ٹھٹھہ میں تعینات ایس ایچ اوز کی وجہ سے شہر میں چوریاں عروج پر پہنچ گئیں- شہری پھٹ پڑے
تفصیل کے مطابق جب سے ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈنو پنھورنے چارج سنبھالاہے شہر میں چوریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ اوتھانہ ٹھٹھہ اللہ ڈنو پنھورنے اپنا ایک خاص بندہ مجید نامی شخص رکھا ہوا ہے جوکہ اس کافرنٹ مین ہے جو خود کو اے ایس آٸی کہلانے لگا ہے، اس نے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے ، دکانوں سے زبردستی سگریٹ کے پیکٹ اٹھا لینااس کی عادت بن گٸی ہے، دوسری جانب تھانہ مکلی میں ایس ایچ او حاکم علی کھوسہ کے چارج سنبھالتے ہی مکلی میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں کھلے عام ہونے لگی ہیں، گذشتہ رات تقریباََ 12.30 بجے ٹھٹھہ ڈی سی آفس کے قریب مکلی میں ڈکیت کھلے عام اسلحہ کے زور پر مکلی کے شہریوں کو لوٹنے رہے ،لیکن ایس ایچ او تھانہ مکلی حاکم علی کھوسہ کو کوئی خبر نہ ہوئی کہ شہرمیں ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے اور عوام کو اسلحہ کے زور پر لوٹا جارہا ہے، ٹھٹھہ کے شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کے ذریعے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے چوروں اور ڈاکوؤں سے تحفظ کی اپیل کی ہے.

Shares: