ٹھٹھہ : موبائل فون کمپنی کے ٹاور کیلئے لگا بجلی کا ٹرانسفارمر چوری
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )موبائل فون کمپنی کے ٹاور کیلئے لگا بجلی کا ٹرانسفارمر چوری
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہراہ پر رات دیر گئے چلیا کے قریب ہالار چڑھائی مین قومی شاہراہ پر ٹیلی نار کمیونیکیشن کمپنی کے موبائل ٹاور پر لگا ہوا ٹرانسفارمر نامعلوم چور لے اڑے جس کے سبب چلیا، ہیلایا، کینجھر جھیل، علی بحر، جھرک، سونڈا سمیت دیگر مختلف علاقوں میں ٹیلی نار کی سروس بھی بند ہوگئی ہے واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسی ٹاور سے بیک اپ بیٹریاں اور دیگر سامان وغیرہ بھی چوری ہوگیا تھا جسکی رپورٹ بھی مقامی تھانے میں درج کرائی گئی تھی مگر تاحال نہ تو چوری شدہ سامان یا چوروں کاکوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔