ٹھٹھہ: مکلی پولیس کی کارروائی، دو مفرور ملزمان گرفتار، موٹر سائیکل برآمد
ٹھٹھہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار بلاول سموں) مکلی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ ون ٹو فائیو موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی نے گشت کے دوران مقدمہ نمبر 210/2024 میں مطلوب مفرور ملزمان فیصل اوٹھو اور نواز کھوسو کو گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کو لاک اپ کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ مکلی پولیس کی اس کارروائی کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔