ٹھٹھہ :سندھ کے حکمرانوں نے عوام دشمنی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردئیے – وفا اکرم عباسی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ کے حکمرانوں نے عوام دشمنی میں ورلڈ ریکارڈ قاٸم کردئیے – وفا اکرم عباسی
سندھ میڈیا ہاؤس ٹھٹھہ میں صحافیوں کو بریفینگ کے دوران سندھ کے نامور دانشور اور سماجی رہنما وفا اکرم عباسی نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے یہاں کی عوام دشمنی میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوۓ سندھ کے غریب عوام پر مہنگائی غربت اور بیروزگاری کا ایٹم بم گرا کر سندھ کی عوام کو تباہ کردیا ہے،اس موقع پر نوجوان دانشور ایڈووکیٹ فاضل آکاش عباسی ، مشہور نعت خواں ساحل مگسی اور ٹھٹھہ کے ذہین طالب علم منور صابرو اور سارنگ عباسی بھی موجود تھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد سندھ حکومت کو توڑ کر یہاں گورنر راج لگایا جاۓ.کیونکہ سید مراد علی شاہ کی سندھ حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے-

Leave a reply