ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی بائی پاس پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک حادثہ ایک جاں بحق اور 3 زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس پر موٹرسائیکل اور ٹرک درمیان حادثہ ہوا ہے ،ٹرک ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کوبچانے کی کوشش کی جس سے ٹرک الٹ گیا،اس حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص مشتاق ولد عمر بروہی جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہے
زخمیوں اور جاں بحق کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والا شخص مشتاق ولد عمر بروہی گاؤں محمد خان بروہی کا رہائشی تھا،زخمیوں میں رضا محمد حمیتی، جمال جوکھیو، اور عیدن جوکھیو شامل ہیں.
Shares: