ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا
ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل حقیقی مالک فیصل ممتاز کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سید والا رانا سجاد اکبر نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ ملزمان عمران اور شاہد کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل موضع ڈھونی کے رہائشی فیصل ممتاز سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے تھے۔ فیصل ممتاز سکول جا رہا تھا۔ تھانہ سید والا پولیس نے ملزمان کا جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سراغ لگا کر گرفتار کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا رانا سجاد اکبر نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل حقیقی مالک کے حوالے کر دی۔ چھینی ہوئی موٹر سائیکل واپس ملنے پر فیصل ممتاز کا ننکانہ پولیس سے اظہار تشکر۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے ایس ایچ او رانا سجاد اکبر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے مزید سپیشل ٹاسک سونپ دیئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی

Shares: