ساہیوال شہر میں آج دن دیہاڑے ایک معصوم شہری کو قتل کرنے والا ملزم کانسٹیبل بلال پسٹل سمیت گرفتار

ساہیوال:ساہیوال شہر میں آج دن دیہاڑے ایک معصوم شہری کو قتل کرنے والا ملزم کانسٹیبل بلال پسٹل سمیت گرفتار ہوچکا ہے ،ادھر اس سلسلے میں عوامی احتجاج کے دوران ڈی پی او ساہیوال نے روڈ کھولنے کیلیۓ شرط کے مطابق رات بارہ بجے سے پہلے ملزم کو گرفتار کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔

ایس ایچ او غلہ منڈی ساہیوال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نامزد ایف آئی آر قاتل کانسٹیبل بلال کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر کے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ملزم نے دورانِ حراست اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ملزم کو معطل کر دیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری کیلۓ چارج شیٹ جاری کر کے ڈی ایس پی صدر ساہیوال کو انکوئری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی پی او ساہیوال نے اس گرفتاری پر ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوۓ کہا کہ اگر عوام نےروڈ بلاک کر کے پولیس کو مصروف نہ کیا ہوتا تو ملزم دن میں ہی گرفتار کیا جا سکتا تھا۔ڈی پی او ساہیوال نے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے جو مقدمہ کے تمام شواہد جمع کر کے چودہ یوم کے اندر چالان مکمل کرے گی۔

پولیس عوام کے جان ومال کی ضامن ہے۔قانون سب کیلیۓ برابر ہے لہذا روڈ بلاک کر کے شریف شہریوں کی گاڑیوں کو توڑنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاۓ گا لیکن اس مقدمہ میں صرف وہ لوگ گرفتار ہونگے جنہوں نے پرتشدد احتجاج کیا اور خوف و ہراس پھیلایا۔

Comments are closed.