مزید دیکھیں

مقبول

فکری انتشار کی وجہ اقبال کے کلام سے دوری ہے۔احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے شاعر...

گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال، کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کی...

جناح ہسپتال میں ڈاکٹر لڑ پڑے،پانچ زخمی

کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے دو گروپوں...

پاکستان اب صحیح سمت میں چل پڑا ،نواز شریف

لندن، اظہر جاوید ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی...

تھائی لینڈ پولیس کا طیارہ تباہ،6 افراد ہلاک

تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے...

پاکستان میں او آئی سی کے اجلاس سے قبل ہی اقوام متحدہ میں افغان سفیر مستعفی ہوگئے

جنیوا: پاکستان میں او آئی سی کے اجلاس سے قبل ہی اقوام متحدہ میں افغان سفیر مستعفی ہوگئے،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی معزول حکومت کے اقوام متحدہ میں سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نئی طالبان حکومت نے اس نشست کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کرنے کے لیے جمعے کے روز درخواست دی ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے معاون ترجمان فرحان حق نے ذرائع کو بتایا کہ جمعرات کو موصول ہونے والے ایک خط کے مطابق سابق حکومت کے مندوب غلام اسحاق زئی نے 15 دسمبر سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگست میں افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے ملک اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اقوام متحدہ میں افغان مشن کے لیے اپنا کام کاج جاری رکھنا مشکل ہو رہا تھا۔

گذشتہ ستمبر میں اسحاق زئی نے اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ وہ اب بھی افغانستان کے سفیر ہیں۔ انہوں نے نومبر کے اواخر میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی میٹنگ میں حصہ بھی لیا تھا جس میں طالبان حکمرانوں کی کھل کر نکتہ چینی کی تھی۔ سابق صدر اشرف غنی نے جون میں انہیں اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔

دوسری طرف طالبان نے اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ وہ اس کے سابق ترجمان محمد سہیل شاہین کو افغانستان کے نمائندہ کے طورپر منظوری دے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک قرارداد منظور کرکے افغانستان کے لیے نمائندگی کی باہم مخالف دعووں پر اپنا فیصلہ غیر معینہ مدت کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ طالبان نے اس فیصلے پر اقوام متحدہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ افغان عوام کے حقوق کو نظر انداز کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں افغانستان کے نمائندہ کے لیے طالبان کے نامزد امیدوار سہیل شاہین نے کہا کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو دی جانی چاہئے کیونکہ یہ عالمی ادارے کے لیے ساکھ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ اب افغانستان میں ایک نئی خود مختار حکومت قائم ہے۔

دریں اثنا افغانستان کے اقوام متحدہ مشن نے ٹویٹ کیا کہ سفارت کار نصیر فائق چارج ڈی افیئرز کے طور پر مشن کی قیادت کریں گے۔ وہ اقوام متحدہ میں اپنے ساتھی شہریوں کے تحفظات اور جائز مطالبات کا اشتراک کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہےکہ دوسری طرف پاکستان میں‌ اسلامی ممالک کی تنظیم کا اہم اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے جس میں‌ اسلامی دنیا افغانستان کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی