پیرمحل – بیٹے نے باپ کے چوری شدہ چیک پر 52 لاکھ اماؤنٹ لکھ کر کاروباری پارٹی کو دے دیا

باغی ٹی وی : پیرمحل (وقاص شریف نامہ نگار) بیٹے نے باپ کے چوری شدہ چیک پر 52 لاکھ اماؤنٹ لکھ کر کاروباری پارٹی کو دے دیا ۔ مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق : موضع چونترہ سرگانہ کے رفاقت حفیظ نے اپنے ریٹائرڈ سکول ٹیچر باپ کا چیک چوری کیا اُس پر باپ کے جعلی دستخط کر کے 52 لاکھ کی اماؤنٹ درج کی اور سندھیلیانوالی 761 گ ب کا رہائشی جمعہ خان ولد حاجی محمد اشرف کو دے دیا ۔ جمعہ خان نے چیک بینک میں پیش کیا تو چیک باؤنس ہو گیا جس پر جمعہ خان نے ریٹائر ٹیچر غلام سرور کے خلاف تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرا دیا۔ مقدمہ کی اطلاع ملنے پر غلام سرور نے اپنی چیک بک دیکھی تو اُس میں سے ایک چیک غائب تھا۔ معاملہ سارا واضح ہو گیا کہ غلام سرور کے بیٹے رفاقت حفیظ نے چیک چوری کیا اور جعلی دستخط کر کے جمعہ خان کو دے دیا۔ خود جمعہ خان بھی اس واقعہ میں سر تا پا ملوث نکلا جس پر غلام سرور نے تھانہ اروتی کو اپنے سگے بیٹے رفاقت حفیظ اور جمعہ خان کے خلاف درخواست گزاری جس پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

Comments are closed.