عالمی بینک کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 2 ارب ڈالر دینے کا اعلان

0
45

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک کے وفد اور برطانوی ہائی کمشنر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ عالمی بینک پاکستان کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کیلئے 2 ارب ڈالر دے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کرنیوالے عالمی بینک کے وفد کی قیادت کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حیسن کر رہے تھے۔ اسحاق ڈار نے وفد کو سیلاب سے تباہی اور اقتصادی چیلنجز پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے، ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

حکومت معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے پرعزم ہے:وزیر خزانہ

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیوں کیلئے 2 ارب ڈالر دیں گے، ڈیڑھ ارب ڈالر رواں سال ہی فراہم کئے جائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے مستقبل میں بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

دوسری طرف وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے بھی ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جن لوگوں کیلئے قربانیاں دیں انہوں نے ہی مسلم لیگ کا بیڑہ غرق کیا:وجاہت حسین

وزیر خزانہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دی اور حکومت کی معاشی ترجیحات اور اقتصادی ایجنڈے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا ملک میں مالی و معاشی استحکام کی کوششیں جاری ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave a reply