پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا صوبے میں 13 سال سے فنڈ کہاں جا رہا ہے ؟ اس کا جواب کون دے گا؟

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں 78 گھنٹوں کے دوران بھارت کو سبق سکھایا، اور سبق سکھانے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف نے کہا اگر عوام سپورٹ کریں تو 3 ماہ میں دہشت گردی ختم ہو جائے، اورجو فوج بھارت کو سبق سکھا سکتی ہے اس کے لیے دہشت گرد کیا چیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اجتماعی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاط کی جا رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کو ملنے والے 700 ارب کہاں گئے ؟ صوبائی وزراء نے اسپتالوں کو لوٹا اور گندم کی لوٹ مار کی۔ ایک ضلع سے 50 ارب لوٹے گئے۔ اور لوٹی ہوئی رقم دھڑا دھڑ فرانس جا رہی ہےعلی بابا چالیس چور دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، کی منظوری میں مخصوص لابی سے ڈیل کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو پشاور میں ہمارے احتجاج پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ جرات کریں اور اسلام آباد میں مارچ کر کے دکھائیں جبکہ ان کے خانہ بدوش خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے ہوئے ہیں ان خانہ بدوش کا بتائیں کس تاریخ کو میدان میں نکل رہے ہیں اسلام آباد میں ان کے سہولت کار واپسی کا روٹ دیتے تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کے سہولتکار الگ ہوں گے تو لگ پتہ جائے گا جبکہ کوہستان میں چوری صوبائی حکومت کے افسران نے کی اس لیے وزیر اعظم صوبائی حکومت کے بجائے براہ راست ضم اضلاع کو فنڈز دیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میں ایک میگا پراجیکٹ کا بتا دیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے گئے ہیں ڈی آئی خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا جلد افتتاح ہو گا جبکہ صوبائی حکومت ڈی آئی خان ائیر پورٹ کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے کیا وزیر اعلیٰ نے کبھی امن و امان کی بات پر ایکشن لیا، اور امید ہے کہ سپہ سالار جلد ہی امن یقینی بنائیں گے بانی پی ٹی آئی پہلے اپنے کرتوتوں کی سزا بھگتیں جبکہ دفاعی بجٹ کا پوچھنے والوں کو بنیان مرصوص کی کامیابی میں جواب مل گیا صوبے میں 13 سال سے فنڈ کہاں جا رہا ہے ؟ اس کا جواب کون دے گا؟ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کو فنڈز نہیں مل رہے جبکہ صوبے میں کمیشن دینے والے ممبران کو فنڈز ملتے ہیں، صدر مملکت سے خیبرپختونخوا کے مالیاتی اسکینڈل پر بات ہوئی۔

Shares: