گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمان جٹ)موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکومختلف وارداتوں میں مال وزر چھین کر فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ الفیض سوسائٹی گوجرہ کامحمد بلال اپنے موٹر سائیکل پر بلال پارک کے قریب سے گزررہاتھاکہ اس دوران اسے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کا موٹر سائیکل و 35ہزارروپے کی رقم چھین لی۔جبکہ نواحی چک نمبر335ج ب کا محمد اسلم گاؤں کے قریب جا رہا تھاکہ اسے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کرسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے کی نقدی وموبائل چھین لیااورکامیاب وارداتوں کے بعدفرارہو گئے اطلاع ملنے پرتھانہ سٹی و تھانہ نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اسی طرح مسلح ڈاکو ؤں نے ایک اور شہری سے موٹر سائیکل چھین لیا۔کامیاب واردات کے بعدفرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر303ج ب کا عادل اپنے موٹر سائیکل پر سوارجھنگ روڈ موٹر وے انٹر چینج کے قریب جا رہاتھاکہ اسے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اوراس سے موٹر سائیکل نمبر6471ون ٹو فائیوچھین لیااورکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو واردات سے آگاہ کردیاگیا تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

Shares: