لاہور:فواد چوہدری کو پتہ چل گیا کہ کس طرح اداروں کے خلاف زبان درازی کس طرح کی جاتی ہے ، ابھی تواور بھی حساب چکائے جانے ابھی باقی ہیں ، یہ کہنا تھاسینئرصحافی مبشرلقمان کا جو کہ ملک کی سیاست پردکھ بھرا تبصرہ اور تجزیہ کررہے تھے،ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی اکڑتوڑ دی گئی ہے
مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ابھی توفواد چوہدری گرفتار ہوا ہے میں کہتا ہوں کہ عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے اس سے بھی اداروں کےخلاف نفرت اوراکسانے کا حساب لیا جائے ، عمران خان یہ بتائے کہ اس کو باہرسے کون پیسے بھیج رہا ہے ، بھارت بھیج رہا ہے یا کہ کوئی اور ملک ، ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو یاد تو ہوگا جب تحریک لبیک والے احتجاج کررہے تھے تو یہ ان کے خلاف زہراگل رہا تھا
مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان بتائے کہ اس کو کون کون ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے فنڈنگ کررہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان دنوں لندن میں ہیں اور ایک اہم شخصیت سےملاقات ہونے جارہی ہےجس میں ساری حقیقت کھل کرسامنے آجائے گی ، ان کا کہنا تھاکہ انکو جیل میں نہیں بلکہ مچھ جیل میں ہونا چاہیے تھا
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ سب کچھ کررہا ہے اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر1947 میں یہ سوشل میڈیا ونگ ہوتا تو یہ انگریز سے کہتے کہ ہم نے پاکستان آزاد کروایا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کو واقعی گرفتار ہونا چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شخص نے تو سب کو کنگال کردیا تھا ، ایک وقت تھا کہ میرے پاس نہیں تھے
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ میں تو پہلے کہتا ہوں کہ عارف علوی دانتوں کے کیڑے تونکال سکتے ہیں اورکچھ نہیں کرسکتے ہاں انہوں نے مال بہت بنا لیا ہے، ان کو چاہیے تھا کہ وہ وفاق کے نمائندے بنیں پی ٹی آئی کے ورکرنہیں ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈا پوردھمکیاں ہی دے سکتا ہے اس کےعلاوہ کچھ نہیں کرسکتا ،وہ ہوا میں فائر کرسکتا ہے بس ،ایسے لوگوں کے بیانات پرپابندی ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ کچھ چینلز ان کو پروموٹ کررہے ہیں
مبشرلقمان کا کہ بھی کہنا تھا کہ شیخ رشید کچھ نہیں کرسکتے سوائے اس قسم کے بیانات دینے کے اس کے پاس بس یہی کچھ ہے ، الیکشن کےانعقاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس پیسے نہیں الیکشن کمشن نے61 ارب روپے مانگ لیے ہیں ، ابھی چین کو بھی پیسے دینے ہیں پاکستان اس بات کا متحمل نہیں کہ وہ الیکشن جلد کروا سکے ، ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہےکہ الیکشن مقررہ وقت سے بھی موخر ہوجائیں ، پہلے ملکی معیشت کو تو سنبھال لیں پھر الیکشن الیکشن بھی کھیل لیا جائے گا








